ضلع اننت کے بجبہاڈہ کا شالگام علاقہ دہائیوں سے سڑک سے مہروم ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے کئی سال قبل سڑک تعمیر کی گئی تھی، لیکن کچھ عرصہ گزرنے کے بعد ہی سڑک کی حالت پھر سے خستہ ہو گئی۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی ابتر حالت سے یہاں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ رابطہ سڑک کی خستہ حالت سے نہ صرف ٹرانسپورٹر حضرات کو مشکلات پیش آ رہی ہے، بلکہ یہاں عام راہگیروں کے ساتھ ساتھ اسکولی بچوں کا چلنا پھرنا بھی دشوار ہو جاتا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی ایسی حالت سے انہیں برفباری کے ایام میں کافی مشکلات درپیش آتی ہیں، جبکہ سڑک پر گہرے گڈھے بننے کے نتیجے میں ان میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کا چلنا پھرنا دشوار ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب دھوپ ہوتی ہے تو ان سڑکوں سے دھول اُٹھتی ہے، جس کی وجہ سے وہ کئی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ میں عالمی یوم ٹی بی کی مناسبت سے تقریب
مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ سالوں سے یہاں کی سڑکوں کی کوئی مرمت نہیں کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے بھی کئی دفعہ اعلیٰ حکام تک اس بات کو پہنچایا لیکن کسی نے بھی اس پر غور نہیں کیا۔
اس سلسلے میں جب ای ٹی وی کے نمائندے نے محکمہ پی ایم جی ایس وائے کے اسسٹنٹ ایگزیکیٹوں انجینئر محمد سلطان سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ ہمارے حدود میں نہیں آتا۔ نمائندے نے یہ مسئلہ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر طلعت پرویز کی نوٹس لایا تو اُنہوں نے کہا کہ ان کی طرف سے مزکورہ علاقہ میں ایک ٹیم کو بھیجا جائے گا اور اس کے بعد کوئی اقدام کیا جائے گا۔