ETV Bharat / state

PDP Slams JK Govt کشمیر کی شناخت کو ختم کرنے کی کوششیں لگاتار جاری ،پی ڈی پی ترجمان - جموں و کشمیر میں انٹی انکروچیٹمنٹ ڈرائیو

پی ڈی پی ترجمان سید اقبال طاہر نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام کو ہر لحاظ میں موجودہ حکومت تنگ کرنے کی کوشش میں ہے اور سرکار کو جموں کشمیر کے تئیں اپنی پالیسی میں ترمیم لانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کشمیری عوام کی خیر خواہ نہیں ہے۔

پی ڈی پی ترجمان سید اقبال طاہر
پی ڈی پی ترجمان سید اقبال طاہر
author img

By

Published : Feb 22, 2023, 9:24 PM IST

اننت ناگ: پی ڈی پی ترجمان ایڈوکیٹ سید اقبال طاہر نے کہا کہ کشمیر کی شناخت کو ختم کرنے کی کوششیں لگاتار جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں پی ڈی پی یہاں کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے آواز اٹھائے گی۔ اننت ناگ ایسٹ میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اقبال طاہر نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام کو ہر لحاظ میں موجودہ حکومت تنگ کرنے کی کوشش میں ہے اور سرکار کو جموں کشمیر کے تئیں اپنی پالیسی میں ترمیم لانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو گھروں سے بے گھر کیا جا رہا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کشمیری عوام کی خیر خواہ نہیں ہے۔

پی ڈی پی ترجمان نے کہا کہ جس طرح جموں و کشمیر میں گزشتہ مہینے سے سرکاری اراضی کو قبضہ سے چھڑانے کی مہم جاری تھی وہ سراسر ناانصافی تھی۔ کاہچرائی اور سرکلاری زمین سے گریب لوگوں سے قبضہ ہٹا کر سرکار زمین کو اپنے تحویل میں لے رہا ہے، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہیں کہ کشمیری عوام کو کس حد تک پریشان کیا جا رہا ہے۔ سید طاہر نے مزید کہا کہ سرکار غریب عوام کو نشانہ بنا رہی ہے ،جو سراسر نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف سرکار یہ بیان دے رہی ہے کہ غریب عوام کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی اور یہ مہم ان افراد کے خلاف چلائی جائے گی جنہوں نے سرکاری اراضی کے بڑے رقبہ کو ہڑپ کیا ہے، تاہم کہا کچھ اور کیا کچھ اور جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: PDP spokesperson ایڈوکیٹ سید اقبال طاہر سے خصوصی گفتگو

انہون نے کہا کہ یہ مہم عوام مخالف ہے جس میں غریب لوگوں سے زمین کے چھوٹے ٹکڑے تک واپس لیے جا رہے ہیں جن پر وہ کھیتی کرکے اپنا گزارا کرتے تھے۔ وہیں اس شدید سردی میں بیشتر غریب لوگوں کو بے گھر کرکے انہیں سایہ سے محروم کیا جا رہا ہے ۔لوگوں کے- مطابق ایک طرف سرکار دعویٰ کررہی ہے کہ یہاں کی عوام کے لئے امن اور ترقی کی رائیں استوار کی جا رہی ہیں، تو دوسری جانب ان کے ساتھ اس طرح کی کارروائی کرکے استحصال کیا جا رہا ہے اور انہیں ذہنی کوفت کا شکار بنایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.