ETV Bharat / state

بی جے پی رہنما کے گھر پر حملہ

کشمیر میں روز نامعلوم بندوق برداروں کی جانب سے لوگوں کو ہلاک کرنے کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں، حال ہی میں نامعلوم بندوق برداروں نے مشہور وکیل باربر قادری کو ہلاک کر دیا تھا۔

author img

By

Published : Oct 3, 2020, 1:23 PM IST

attack in veerinag
attack in veerinag

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقہ میں گزشتہ شب کچھ نامعلوم بندوق برداروں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما پینکا ملک کے گھر پر گولیاں چلائیں۔

حالانکہ فائرنگ کی وجہ سے گھر میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے بعد علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

گولیوں کی وجہ سے مکان کی کھڑکیوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ وہیں اس معاملے میں پولیس اسٹیشن ڈورو میں ایف آئی آر درج کی گئی اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔

بی جے پی رہنما کے گھر پر حملہ

جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت پینکا ملک گھر میں موجود نہیں تھے۔

کشمیر میں آئے روز نہ معلوم بندوق برداروں کی جانب سے لوگوں کو ہلاک کرنے کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں، حال ہی میں نامعلوم بندوق برداروں نے مشہور وکیل اور سماجی کارکن باربر قادری کو ہلاک کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے
شوپیان فرضی انکاؤنٹر: تینوں نوجوان کی لاشیں اہل خانہ کے سپرد

اس سے پہلے بھی آٹھ جون کو ضلع اننت ناگ میں نامعلوم بندوق برداوں نے سرپنچ اجے پنڈیتا کو ہلاک کیا۔ وہیں حکومت و انتظامیہ آج تک ان نامعلوم بندوق برداروں کا سراغ نہیں لگا پائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.