ETV Bharat / state

Armys Assault Dog Critical اننت ناگ تصادم میں فوج کے تربیت یافتہ کتے کی حالت نازک - Army Assault Dog Injured in kokernag Encounter

فوجی ترجمان کے مطابق”زوم“ ایک اعلیٰ تربیت یافتہ اور چالاک کتا ہے۔ عسکریت پسندوں کو تلاش کرنے اور اُنہیں مار گرانے کی اُس کو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ فوجی ترجمان کے مطابق زوم نے ہی اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کی نشاندہی کی اور اُن پر حملہ کیا جس کے دوران وہ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوا ہے۔Armys Assault Dog Zoom Critical

armys-assault-dog-critically-injured-in-anantnag-encounter
اننت ناگ تصادم میں فوج کے تربیت یافتہ کتے کی حالت نازک
author img

By

Published : Oct 10, 2022, 9:19 PM IST

سرینگر:فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پیر کے روز سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران فوج کا ایک تربیت یافتہ کتا شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زوم نامی تربیت یافتہ کتے نے ہی رہائشی مکان میں موجود عسکریت پسندوں کی نشاندہی کی تھی۔Anantnag Encounter

armys-assault-dog-critically-injured-in-anantnag-encounter
اننت ناگ تصادم میں فوج کے تربیت یافتہ کتے کی حالت نازک

فوجی ترجمان کے مطابق مذکورہ تربیت یافتہ کتے نے جنوبی کشمیر میں متعدد تصادم آرائیوں کے دوران حصہ لیا ہے۔ دفاعی ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹینگہ پاوا تصادم آرائی کے دوران فوج کا ایک کھوجی کتا گولی لگنے سے شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔Armys Assault Dog Zoom Critical

انہوں نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے اتوار کی درمیانی شب کوکرناگ کے ٹینگہ پاوا گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔پیر کی صبح فوج نے زوم نامی اپنے حملہ آور کتے کو مشتبہ مکان کے اندر بھیجا جہاں پر عسکریت پسند چھپے بیٹھے ہوئے تھے۔Militants Hiding In Kokernag

موصوف ترجمان نے بتایا کہ”زوم“ایک اعلیٰ تربیت یافتہ اور چالاک کتا ہے، عسکریت پسندوں کو تلاش کرنے اور اُنہیں مار گرانے کی اُس کو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ زوم نے جنوبی کشمیر میں کئی فعال عسکریت پسند مخالف کارروائیوں کا حصہ رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق پیر کی صبح ”زوم “کو ہمیشہ کی طرح اُس گھر کو خالی کرنے کا کام سونپا گیا جہاں پر عسکریت پسندوں چھپے بیٹھے ہوئے تھے تاہم آپریشن کے دوران کتے کے جسم میں دو گولیاں پیوست ہوئی اور وہ شدید طورپر زخمی ہوگیا۔Army Assault Dog Zoom Injured in kokernag Encounter

دفاعی ترجمان کے مطابق زوم نے ہی عسکریت پسندوں کی نشاندہی کی اور اُن پر حملہ کیا جس کے دوران وہ گولیاں لگنے سے زخمی ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ گولیاں لگنے کے باوجود بھی زوم اپنے فرائض انجام دیتا رہا جس کے نتیجے میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔

مزید پڑھیں:Anantnag Encounter اننت ناگ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک، تصادم ختم

ترجمان کے مطابق زوم کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوجی ہسپتال بادامی باغ منتقل کیا گیا جہاں پر اُس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے تصادم کے دوران مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت آصف احمد ریشی ولد محمد یاسین ریشی ساکن شیخ پورہ مرہامہ بجبہاڑہ اور وکیل احمد بٹ ولد عبدالحد بٹ ساکن نئی بستی مرہامہ کے بطور کی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.