ETV Bharat / state

اننت ناگ: ڈورو میں منشیات کے خلاف بیداری پروگرام کا انعقاد - جموں و کشمیر میں منشیات کے خلاف پروگرام

ضلع اننت ناگ کے شہر ڈورو میں فوج کے 19 راشٹریہ رائفل کی جانب سے منشیات کے خلاف ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

راشٹریہ رائفل 19 نے منشیات کے خلاف بیداری پروگرام منعقد کیا

author img

By

Published : Oct 16, 2021, 4:42 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شہر ڈورو میں فوج کے 19 راشٹریہ رائفل کی جانب سے منشیات کے خلاف بیداری پیدا کرنے اور اس کی روک تھام پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت جی او سی وکٹر فورس نے کی۔

رسول میر آڈیٹوریم میں اس پروگرام میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام میں شامل فن کاروں نے جہاں اپنی سریلی آواز سے ماحول میں جوش پیدا کیا وہیں مقررین نے منشیات اور اس کے مضر اثرات سے لوگوں کو آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:بانڈی پورہ: منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد گرفتار

اس موقع پر سماجی کارکن فاروق گنائی نے بتایا کہ آج منشیات کے خلاف بیداری پیدا کرنے کے لیے بھارتی فوج کی جانب سے پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد کشمیر کے نوجوانوں کو منشیات جیسی غلاظت کی لت کو چھوڑنے کے لیے بیدار کرنا ہے۔ منشیات کے خلاف آواز اٹھانے کا فرص صرف ڈاکٹر یا آرمی کا نہیں بلکہ اب وقت آگیا ہے کہ عام انسان بھی اس کے خلاف آواز اٹھائے۔

راشٹریہ رائفل 19 نے منشیات کے خلاف بیداری پروگرام منعقد کیا

جی او سی وکٹر فورس نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو توصیفی اسناد سے نوازا۔ پروگرام میں مختلف محکموں کی جانب سے اسٹال لگائے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.