ETV Bharat / state

'تارے زمین پر' کے عنوان سے بچوں کے لیے پروگرام منعقد

طالب علموں نے سولر سسٹم کے بارے میں کتابوں میں پڑھا تھا لیکن آج انہوں نے سولر سسٹم کے بارے میں عملی طور پر جانکاری حاصل کی۔

author img

By

Published : Mar 2, 2021, 10:54 PM IST

'تارے زمین پر
'تارے زمین پر

ضلع بڈگام میں فوج کی 53 راشٹریہ رائفلس کی جانب سے بچوں کے لیے 'تارے زمین پر' کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ اس دوران بچوں کو سولر سسٹم کے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی۔

آرمی نے ایک ٹنل بنائی تھی جس میں پروجیکٹر کے ذریعے بچوں کو کائنات میں موجود چیزوں کے تعلق سے بتایا گیا۔ ستاروں اور کہکشاؤں سے باخبر کیا گیا۔ بچوں نے آسمان میں موجود تارے اور ساتھ ہی باقی سیارے آفتاب کے ارد گرد کیسے چکر کاٹتے ہیں وہ سب دیکھا۔

'تارے زمین پر' کے عنوان سے بچوں کے لیے پروگرام منعقد

طالب علموں نے سولر سسٹم کے بارے میں کتابوں میں پڑھا تھا لیکن آج انہوں نے سولر سسٹم کے بارے میں عملی طور پر جانکاری حاصل کی۔ وہیں اساتذہ کا کہنا ہے کہ فوج کی جانب سے اس طرح کے مزید پروگرامس کیے جانے چاہیے۔

اسکولوں میں بچے کتابوں کے ذریعے کائنات کے حوالے سے کافی پڑھتے ہیں۔ لیکن اسکولوں میں اتنی سہولت موجود نہیں ہوتی ہے تاکہ بچوں کو عملی طور پر بھی اسکی جانکاری مل سکے۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ تمام اسکولوں میں بھی اس طرح کے انتظامات کرائے جائیں تاکہ بچوں کو عملی طور بھی جانکاری مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.