جموں و کشمیر، ضلع اننت ناگ کے پہلگام اکڈ پارک میں اپنی پارٹی کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس کی صدارت پارٹی کے جنرل سکریٹری رفیع احمد میر نے کی۔
اجلاس میں اطراف کے علاقوں کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے متعدد کارکنان نے اپنی پارٹی کی رکنیت بھی اختیار کی۔
اپنی پارٹی کے جنرل سکریٹری رفیع احمد میر نے کہا کہ کشمیریوں کے متعدد مسائل اور ریاستی درجہ کی بحالی کے لیے اپنی پارٹی مرکزی حکومت سے مسلسل بات چیت کر رہی ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں اپنی پارٹی کشمیریوں کو اپنا حق دلانے میی کامیاب ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ جب تک ریاستی درجہ کو بحال نہیں کیا جاتا ہے تب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور ہم ہمیشہ حکومت سے اس چیز کا مطالبہ بھی کرتے رہیں گے۔