اننت ناگ: قومی دھارے میں آکر کوئی بھی الیکشن میں حصہ لیے سکتا ہے۔ بندوق اور بم سے کچھ حاصل نہیں ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جموں وکشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے کیا ہے۔ بی جے پی کے صدر جموں وکشمیر رویندر رینا نے علیحدگی پسندوں کو مین اسٹریم میں شامل ہونے اور الیکشن لڑنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مین سٹریم میں آنے کے بعد کوئی بھی ذی عزت شہری الیکشن میں حصہ لیے سکتا ہے کیونکہ بندوق اور بم سے کسی بھی مسئلے کو حل نہیں کی جا سکتا ہے۔ انہوں نے علیحدگی پسندوں کو دوبارہ الیکشن لڑنے کا خیرمقدم ہے۔ کیونکہ ملک کا جمہوری نظام ایسا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ رینا نے کہا کہ بندوق اور دستی بموں سے کچھ حاصل نہیں ہوا ہے اور اگر علیحدگی پسند عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو انہیں قومی دھارے میں شامل ہونا چاہیے اور الیکشن لڑنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:
رویندر رینا سابق میر واعظ جنوبی کشمیر ڈاکٹر قاضی نثار کی اہلیہ کے انتقال پر ان کے گھر پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وہ تحریک صوت الاولیاء کے چیئرمین مولانا عبدالرشید داؤدی کے گھر بھی گئے جنہیں حال ہی میں جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ ان کے ساتھ پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ رینا نے کہا کہ صوفی ازم اور امن کے لیے ڈاکٹر قاضی نثار اور مولانا داؤدی دونوں کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ رویندر رینا نے کہا کہ جموں میں کل کے اپوزیشن کے دھرنے کو ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے حصہ نہیں لیا کیونکہ دھرنے میں عام لوگوں نے شرکت نہیں کی جس کو دیکھ کر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی دھرنے میں شامل نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے بی جے پی کو کمزور نہیں کر سکتے اور بی جے پی اپنی عوام نواز پالیسیوں کی وجہ سے جموں کشمیر میں کسی بھی انتخابات میں فاتح بن کر ابھرے گی۔