ETV Bharat / state

Anti Polythene Rally in Kokernag: کوکرناگ میں پالتھین مخالف ریلی کا انعقاد - پالیتھین پر پابندی کشمیر میں

میونسپل کمیٹی کوکرناگ نے اسکولی طلباء کے ساتھ ہانگل گنڈ سے ایک پالیتھین مخالف ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں طلباء نے لوگوں کو پالیتھین کے مضر اثرات کے بارے میں معلومات دی۔ Anti Polythene Rally in Kokernag

anti polythene rally held by MCK & School Students in kokernag
کوکرناگ میں پالتھین مخالف ریلی کا انعقاد
author img

By

Published : Aug 2, 2022, 7:46 PM IST

کوکرناگ: ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں میونسپل کمیٹی اور مختلف اسکولوں کے اشتراک سے پالتھین مخالف ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی میں محکمہ بلدیات سے وابستہ کئی ملازمین کے ساتھ ساتھ مختلف اسکولی بچوں کے علاوہ اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ ریلی کا آغاز ہانگل گنڈ سے ہوا، اس دوران اسکولی طلباء ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر پالتھین مخالف نعرے درج کیے گئے تھے۔Anti Polythene Rally in Kokernag

کوکرناگ میں پالتھین مخالف ریلی کا انعقاد

ریلی کے دوران ملازمین اور اسکولی طلباء نے رابطہ سڑکوں سے کوڑا کرکٹ اٹھایا ہے۔ اس موقع پر طلباء نے لوگوں سے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں کلیدی کردار نبھانے کی اپیل کی۔ Students Anti Polythene Rally in Kokernag
ریلی میں ایک استاد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پالتھین مخالف مہم کی شروعات کرنا ایک اچھا اقدام ہے۔ پورے بر صغیر میں پالتھین کا بے تحاشہ استعمال کیا جا رہا ہے جو ہماری آنے والی نسلوں کے لیے بہت ہی خطرناک ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس کاروبار سے وابستہ افراد اور خاص طور پر لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ پالتھین کا استعمال نہ کریں۔

مزید پڑھیں:

Anti Polythene Rally in Tral: ترال، بیگنڈ میں پالی تھین مخالف ریلی کا اہتمام

اس موقع پر میونسپل کمیٹی کوکرناگ نے بتایا کہ پروگرام کا مقصد لوگوں میں یہ شعور پیدا کرنا ہے کہ کس طرح سے ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وادی کو پالتھین فری بنایا جائے۔ انہیوں نے کہا کہ پالیتھیں کا کاربار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائی گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.