اننت ناگ میں کورونا کے بڑھتے معاملے کے پیش نظر گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال نے او پی ڈی یعنی آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ کو بند کر دیا ہے۔
جمعرات سے اب جی ایم سی اننت ناگ میں کسی بھی عام مریض کے داخلے پر مکمل طور پر پابندی لگادی گئی ہے۔
اس بارے منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے کرتے ہوئے میڈیکل کالج کے سربراہ ڈاکٹر شیخ اقبال نے کہا کہ یہ اقدام ضلع اور جنوبی کشمیر میں کورونا کے بڑھتے معاملے اور وبا کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے تاکہ کورونا کی چین کو توڑا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال میں کورونا کے دوران معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اسپتال میں صرف ایمرجنسی خدمات جاری رہیں گی۔
اسپتال آنے والے لوگوں اور ایمرجنسی مریضوں کے لیے کورونا کا ٹیسٹ لازمی قرار دیا۔
ڈاکٹر اقبال نے اس سلسلے میں لوگوں کا خاص تعاون طلب کیا ہے اور کہا ہے کہ عام مریض اپنے متعلقہ علاقوں میں قائم اسپتالوں میں علاج کروانے کے لیے جا سکتے ہیں۔ جی ایم سی انتظامیہ نے ٹیلی کونسلنگ آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے لیے ڈاکٹروں کے فون نمبرات مشتہر کئے جائیں گے اور ضرورت کے وقت مریض ان نمبرات پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔