آنگن واڑی ہیلپرس اینڈ ورکرس ایسوسی ایشن سے وابستہ کئی خواتین نے جمعرات کو اسپورٹس اسٹیڈیم اننت ناگ کے نزدیک احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے نوکریوں کی مستقلی، بقایہ جات کی واگزاری سمیت دیگر ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی آنگن واڑی ورکرس کو مراعات دینے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’انتخابات ہوں یا آفات سماوی، عالمی وبا ہو یا مرکزی اسکیم سے متعلق بیداری مہم، آنگن واڑی ورکرس ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں، تاہم اسکے باوجود بھی ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جا رہے ہیں۔‘‘
احتجاجی مطاہرین کے مطابق رکی پڑی مراعات کے سبب انہیں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انکے ’’جائز مطالبات کو جلد از جلد منظور کرکے مراعات کو واگزار کیا جائے۔‘‘