ETV Bharat / state

اننت ناگ : وہ نوجوان جو لاک ڈاون کے درمیان مشعل راہ بنے

کئی نوجوانوں نے لاک ڈاون کے دوران رقص، موسیقی اور اداکاری سے مقبولیت حاصل کی۔ یہی نہیں بلکہ لاک ڈاون کے دوران تعلیم کے شعبہ میں بھی کئی نوجوانوں نے اپنی کارکردگی دکھائی۔

author img

By

Published : Jan 1, 2021, 1:57 PM IST

لاک ڈاون کے درمیان مشعل راہ بنے
لاک ڈاون کے درمیان مشعل راہ بنے

سنہ 2020 میں کورونا وبا نے لوگوں کی طرز زندگی میں نمایاں تبدیلی لائی. سماجی دوری کے اُس دور میں ہر ایک شخص خود کو نئی طرز زندگی میں ڈھالنے کی کوشش کر رہا تھا۔

لاک ڈاون کے دوران زندگی کا پہیہ جام ہونے سے پیشہ ور اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد کو نقصانات سے دوچار ہونا پڑا۔ وہیں بیشتر نوجوان اُس دوران اپنے فن اور ہنر کا بھرپور مظاہرہ کر کے مقبول ہوئے ہیں۔

ضلع اننت ناگ کی رہنے والی تابش اعجاز بھی ایسے ہی نوجوانوں میں شمار ہوتی ہیں جو اسی طرح کی صفتوں سے مالا مال اور جذبہ سے سرشار ہیں۔

نوجوان جو لاک ڈاون کے درمیان مشعل راہ بنے

تابش بنگلہ دیش میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر رہی ہیں۔ وہ مصوری کا شوق بھی رکھتی ہیں۔ لاک ڈاون کے دوران تابش کو اپنے آبائی گھر واپس آنا پڑا۔ جس دوران انہوں نے پڑھائی کے ساتھ ساتھ فاضل اوقات میں مصوری میں اپنا وقت صرف کیا۔

تابش کی مصوری کو لوگوں نے کافی پسند کیا جس سے ان کو کافی شہرت حاصل ہوئی۔

وہیں ضلع پلوامہ کے ترال بٹہ گنڈ علاقہ سے تعلق رکھنے والی مسحاق النبی نے بھی لاک ڈاون کا بھر پور فائدہ اٹھایا اور اپنے فن کے ذریعہ مصوری کی دنیا میں اپنی چھاپ چھوڑی۔

ضلع کولگام کے رہنے والے مدثر رحمان نے بھی لاک ڈاون کے دوران اپنے مصوری کے شوق کے ساتھ لوگوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کی۔

ان کی کمال کی مصوری کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا گیا۔ اپنے ہنر کی وجہ سے مدثر ایشیا بُک آف ریکارڈس اور انڈیا بُک آف ریکارڈس میں اپنا نام درج کرانے میں کامیاب ہو گئے اور انہیں اعزاز کے لئے بھی نامزد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے
گلمرگ میں نئے سال کا جشن

اسی طرح کئی نوجوانوں نے لاک ڈاون کے دوران، رقص، موسیقی، اور اداکاری سے مقبولیت حاصل کی۔ یہی نہیں بلکہ لاک ڈاون کے دوران تعلیم کے شعبہ میں بھی کئی نوجوانوں نے اپنی کارکردگی دکھائی۔ اننت ناگ کے رہنے والے سبزار احمد سمیت 14 طالب علموں نے سول سروسز امتحانات میں کامیابی حاصل کر کے ضلع کا نام روشن کیا۔

مجموعی طور پر مختلف ہنر مند اور با صلاحیت نوجوانوں کی یہ کارکردگی اُس وقت سامنے آئی جب لوگ کووڈ-19 کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔ تاہم وقت کی قدر اور بلند حوصلوں کی بدولت ان نوجوانوں نے مشکل حالات کو اپنی کامیابی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.