ETV Bharat / state

ویری ناگ میں عوام نے مبینہ طور چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

جنوبی کشمیر کے ویری ناگ علاقے میں لوگوں نے مبینہ طور چوروں کو رنگے ہاتھوں دھر لیا اور پکڑے گئے افراد اور ان کے قبضہ سے بر آمد 'مال مسروقہ' کو پولیس کے سپرد کر دیا۔

ویری ناگ میں عوام نے مبینہ طور چوروں کو رنگے ہاتھوں دھر لیا

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 5:51 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ویری ناگ علاقے کے قمر گاؤں میں مقامی لوگوں نے دوران شب دو افراد کو مبینہ طور چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ویری ناگ میں عوام نے مبینہ طور چوروں کو رنگے ہاتھوں دھر لیا

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ پکڑے گئے افراد نے پیر اور منگل کی درمیانی شب قمر ویری ناگ میں واقع چھ دکانوں سمیت مقامی زیارت گاہ میں نقب زنی کی واردات انجام دی جس دوران مقامی لوگوں نے ان کو دھر دبوچا۔

مقامی باشندوں کے مطابق علاقے کے لوگ جمع ہوئے اور نقب زنوں سے مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’نقب زنوں نے رات کو ہی قریب چھ دکانیں لوٹنے کے علاوہ مقامی زیارت گاہ کی ’دان پیٹی‘ کو توڑ کر نذر و نیاز کی رقم بھی اڑا لی تھی۔‘‘ بعد ازاں پولیس کو مطلع کیے جانے کے بعد مقامی پولیس اسٹیشن کی ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور عوام نے دونوں ’لٹیروں‘ اور مال مسروقہ جس میں نقدی بھی شامل ہے، کے علاوہ واردات انجام دینے کے لیے استعمال کی گئی گاڑی کو بھی پولیس کے سپرد کر لیا۔

مزید پڑھیں؛ ریاستی درجہ بحال کرنے پر حکومت کی منشا مشکوک: آزاد

مقامی لوگوں نے پکڑے گئے افراد کے خلاف سخت کارروائی کیے جانے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.