ETV Bharat / state

اننت ناگ: 18 برس سے زائد عمر کی صد فیصد آبادی کا ویکسینیشن مکمل - صد فیصد آبادی کا ویکسینیشن

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں18 برس سے زائد عمر کی صد فیصد آبادی کو کورونا مخالف ویکسین کی خوراک دینے کا ہدف مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس زمرے میں 742043 افراد کو کورونا مخالف ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔

اننت ناگ: 18 برس سے زائد عمر کی صد فیصد آبادی کا ویکسینیشن مکمل

author img

By

Published : Oct 8, 2021, 12:50 PM IST

Updated : Oct 8, 2021, 7:21 PM IST

18 برس سے زائد کی عمر والے افراد میں کورونا ویکسین کا صد فیصد ہدف مکمل کرنے والا ضلع اننت ناگ کشمیر صوبے کا پہلا ضلع بن گیا ہے۔

اننت ناگ: 18 برس سے زائد عمر کی صد فیصد آبادی کا ویکسینیشن مکمل

سی ایم او اننت ناگ، ڈاکٹر مختار احمد شاہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ضلع اننت ناگ میں 18برس سے زائد عمر کی صد فیصد آبادی کو کورونا مخالف ویکسین کی خوراک دی جا چکی ہے جبکہ ویکسین کی مناسب دستیابی، معقول سپلائی، صحت اور دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی کوششیں منظم طریقہ کار اور عوامی تعاون اس بڑے سنگ میل کو عبور کرنے کے پیچھے کارفرماں ہیں۔

اس کے علاوہ افسران اور حکام کے ذریعہ سوشل میڈیا کا استعمال جس میں انہوں نے لوگوں کو ویکسینیشن کے تئیں بیدار کرنے اور اس کی خصوصیت کو اجاگر کیا۔

صد فیصد ویکسینیشن کا ہدف مکمل کیے جانے پر ڈی سی اننت ناگ نے کہا کہ ’’یہ ضلع کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔‘‘ انہوں نے اس کامیابی کا سہرا محکمہ صحت اور فرنٹ لائن ورکرس کے سر باندھا۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ:کرنٹ لگنے سے خاتون کی موت

ڈی سی اننت ناگ نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرس کی کاوشوں سے ضلع کو یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے ویکسین کی موافق اسٹاک کی دستیابی پر ایل جی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ کی سڑکوں پر ریڑھی والوں کے قبضہ سے عوام کو مشکلات

قابل ذکر ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کا ووین علاقہ ملک کا پہلا ایسا گائوں ہے جہاں 18سے زائد عمر کی صد فیصد آبادی کو ویکیسن کی خوراک دی جا چکی ہے۔

Last Updated : Oct 8, 2021, 7:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.