ETV Bharat / state

حضرت ابو بکر صدیقؓ کے عرس پاک پرکھرم میں اجتماع - روحانی تسکین

سردی کے باوجود خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے عرس پاک کے موقع پر سینکڑوں عقیدت مندوں نے جمعہ کو درگاہ شریف کھرم، اننت ناگ کا رخ کیا۔

حضرت ابو بکر صدیقؓ کے عرس پاک پرکھرم میں اجتماع منعقد

author img

By

Published : Feb 5, 2021, 6:59 PM IST

جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے کھرم علاقہ میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا عرس پاک نہایت ہی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ہزاروں فرزندان توحید کھرم درگاہ میں تبرکات کی زیارت سے فیضیاب ہوئے۔

ضلع ا ننت نا گ کے کھرم میں خلیفہ اول کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

بجبہاڑہ میں خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے عرس پاک پر ضلع کے اطراف و اکناف سے لوگ کھرم درگاہ پہنچے۔

اس موقع پر گزشتہ شب سے ہی کھرم درگاہ میں درود و اذکار اور وعظ و تبلیغ کی روح پرور محفلوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں عقیدت مندوں کی خاصی تعداد شریک ہوئی۔

درگاہ کے منتظمین کے مطابق عرس پاک کے موقع پر دن میں کئی مرتبہ مقدس زیارات سے لوگ فیضیاب ہوکر روحانی تسکین حاصل کرتے ہیں۔

اُنہوں نے ٹھنڈ کے باوجود اجتماع میں شریک ہونے والے زائرین کا شکریہ ادا کیا۔

دریں اثنا وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر جمعہ کو حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے عرس پاک کے موقع پر مجالس و محافل کا اہتمام کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.