جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ اور ترال علاقوں میں ٹرک ڈرائیوروں کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے جن کے گھر میں چولہا اسی سے چلتا تھا تاہم سرکاری لاک ڈاؤن کے چلتے ان کے لیے گرہستی چلانا ان ایام میں بہت مشکل امر ہے۔
ترال علاقے سے وابسطہ ایک ٹرک ڈرائیور سراج نایک کا کہنا ہے کہ 'لاک ڈاؤن کے بعد ان کا روزگار بری طرح متاثر ہو گیا ہے جسکی وجہ سے گھر میں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔'
ایک اور ٹرک ڈرائیور محسن نزیر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'صرف ترال علاقے میں قریباً چار سو ڈرائیور ہیں اور موجودہ صورتحال میں ان کا جینا محال ہو گیا ہے کیونکہ مسلسل لاک ڈاؤن سے وہ بے روزگار ہو گیے ہیں جبکہ ان کے گھر میں چولہا جلنا بند ہو گیے ہیں'۔
ان ٹرک ڈرائیوروں کا مطالبہ ہے کہ لاک ڈاؤن کے چلتے ان کے لیے کچھ امداد کا انتظام کیا جائے تاکہ وہ اور ان کے اہل خانہ کورونا کے بجائے بھوک سے نہ مر جائیں۔