جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں ہفتہ کو مارشل آرٹ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
منتظمین کے مطابق مارشل آرٹ تربیتی کیمپ تین روز تک جاری رہے گا جس میں ضلع اننت ناگ سمیت وادی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔
مارشل آرٹ تربیتی کیمپ میں ماہرین شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو جدید تکنیک سے آراستہ کریں گے۔
مزید پڑھیں: پہلگام: ٹارسر مارسر جھیل کے قریب غیر قانونی تعمیر کی اطلاع
افتتاحی تقریب میں میونسپل کمیٹی ڈورو، ویری ناگ کے صدر، ایس ڈی پی او، ڈورو سمیت مختلف افسران کے علاوہ مقامی ذی عزت شہریوں نے شرکت کی۔