ETV Bharat / state

اننت ناگ: نقب زنی کا معاملہ حل، لاکھوں کے زیورات بازیاب

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جموں و کشمیر پولیس نے چوری کی واردات کو صرف آٹھ دنوں میں حل کرکے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات بازیاب کرکے چور کو گرفتار کر لیا۔

اننت ناگ: نقب زنی کا معاملہ حل، لاکھوں کے زیورات بازیاب
اننت ناگ: نقب زنی کا معاملہ حل، لاکھوں کے زیورات بازیاب
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 8:14 PM IST

رواں ماہ کی 14 تاریخ کو ضلع اننت ناگ کے دیالگام علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے پولیس چوکی شیر باغ میں شکایت درج کرائی کہ مٹن چوک میں ان کے زیورات اس وقت چُرا لئے جب وہ ایک دکان پر خریداری میں مصروف تھے۔ اور زیورات سے بھرا بٹوا چور اڑا لے گیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کر دی تھی۔

تفتیش کے دوران پولیس نے چور کا سراغ لگایا جس کے بعد اننت ناگ کے تکیہ بہرام شاہ کی رہنی والی ایک خاتون سے چوری کئے گئے تمام زیورات برآمد کرکے خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

عوام نے جموں و کشمیر پولیس کی مستعدی کی سراہنا کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.