ETV Bharat / state

اننت ناگ: نو منتخب ڈی ڈی سی ممبر کی حلف برداری

ضلع اننت ناگ میں نو منتخب ڈی ڈی سی ممبر کو ڈی سی آفس اننت ناگ میں ہفتہ کو حلف دلایا گیا۔

اننت ناگ: نو منتخب ڈی ڈی سی ممبر کی حلف برداری
اننت ناگ: نو منتخب ڈی ڈی سی ممبر کی حلف برداری
author img

By

Published : Feb 6, 2021, 2:24 PM IST

ضلع اننت ناگ میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) لارنو بلاک کے لئے نو منتخب خاتون ممبر کو ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے ہفتہ کو ڈی سی آفس اننت ناگ میں حلف دلایا۔

اننت ناگ کے ڈی سی آفس میں نو منتخب ڈی ڈی سی ممبر کی حلف برداری کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ڈی سی اننت ناگ انشل گرک نے کی۔

اننت ناگ: نو منتخب ڈی ڈی سی ممبر کی حلف برداری

اس موقع پر ڈی سی نے نومنتخب خاتون ممبر کو آئین ہند کے تحت وفاداری اور رازداری کا حلف دلایا۔

واضح رہے کہ اننت ناگ کے لارنو بلاک میں کل دوبارہ ووٹز گنتی کی گئی جس میں آزاد امیدوار ساجدہ بیگم نے 61 ووٹوں سے جیت درج کی۔

اس موقع پر ممبر نے عوامی فلاح و بہبود کی خاطر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈی ڈی سی ممبر کو مبارکباد پیش کی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ 'لوگوں نے جمہوریت اور جمہوری اداروں پر امید باندھ رکھی ہے اور اب ان منتخب اراکین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کسی بھی مذہبی یا خطے سے قطع نظر عوامی ترقیاتی اور فلاحی مسائل کو حل کریں۔'

تقریب حلف برداری میں اے ڈی سی اننت ناگ کے علاوہ ضلع کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.