ETV Bharat / state

عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد بجبہاڑہ میں ہڑتال - پولیس کی بھاری نفری

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ قصبہ میں پیر کو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد ہڑتال کی گئی۔

عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد بجبہاڑہ میں ہڑتال

author img

By

Published : Apr 12, 2021, 4:31 PM IST

ضلع اننت ناگ کے سمتھن علاقہ میں اتوار کے روز عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین ایک تصادم کے دوران دو مقامی عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد بجبہاڑہ میں ہڑتال

عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد پیر کو قصبہ بجبہاڑہ میں ہڑتال کی گئی۔ قصبہ میں دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے جبکہ ٹریفک کی نقل حمل بھی متاثر رہی۔

وہیں قصبہ کے کئی مقامات پر پتھراؤ کے چند چھوٹے واقعات پیش آنے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

پتھرائو کے واقعات کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور حالات کو قابو میں کیا گیا۔ قصبہ میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے، مجموعی طور پر بجبہاڑہ علاقہ میں حالات پر امن ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کو ہلاک کیے گئے عسکریت پسندوں میں بجبہاڑہ، گوری ون کے رہنے والے عامر حسین گنائی اور تکیہ مقصود شاہ کے رہنے والے توصیف احمد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مذکورہ عسکریت پسند ٹیریٹوریل آرمی جوان محمد سلیم کی ہلاکت میں ملوث تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.