ETV Bharat / state

Anantnag Shopping Complex Awaits Completion: اننت ناگ میں زیر تعمیر شاپنگ کامپلیکس مکمل ہونے کا منتظر

جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں گزشتہ کئی برسوں سے زیر تعمیر شاپنگ کمپلیکس Anantnag Shopping Complex Awaits Completion کو یونہی چھوڑ دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے اسے منشیات کے عادی لوگوں اور قماربازوں نے اپنا مرکز بنا لیا ہے۔

author img

By

Published : Dec 11, 2021, 7:31 PM IST

اننت ناگ میں شاپنگ کومپلیکس 17 برسوں سے مکمل ہونے کا منتظر

سنہ 2004 میں، اربن لوکل باڈیز نے اننت ناگ Anantnag Urban Local Bodies قصبہ میں ایس آر ٹی سی، شاپنگ کمپلیکس کی تعمیر کا کام ہاتھ میں لیا تھا۔ تاہم 17 برس گزرنے کے باوجود ابھی تک یہ منصوبہ نامکمل ہے۔

اننت ناگ میں زیر تعمیر شاپنگ کومپلیکس مکمل ہونے کا منتظر

ذرائع کے مطابق سنہ 2009 میں اس منصوبے پر نا معلوم وجوہات کی بنا پر فنڈز روک دیے گئے تھے جس کی وجہ سے کام طویل عرصے تک رکا رہا۔

سنہ 2015 میں مذکورہ منصوبہ پر کام دوبارہ شروع کیا گیا، جب پروجیکٹ کی لاگت 8.65 کروڑ روپے سے بڑھا کر 19.28 کروڑ روپے کر دی گئی۔ تاہم گزشتہ تقریباً دو برسوں سے شاپنگ کمپلیکس کا کام پھر سے بند ہے اور اس منصوبے کو مکمل کرنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

گزشتہ کئی برسوں سے زیر تعمیر شاپنگ کمپلیکس کو یونہی چھوڑ دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے اسے منشیات کے عادی لوگوں اور قماربازوں نے اپنا مرکز بنا لیا ہے۔

مذکورہ شاپنگ کمپلیکس Anantnag shopping complex کے متصل اسپورٹس اسٹیڈیم موجود ہے۔ ایک طرف نوجوان مختلف کھیل کود کی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں تو دوسری جانب شاپنگ کمپلیکس میں منشیات اور جوے کا کھلے عام استعمال ہو رہا ہے۔ تو یقینی طور پر اس کے برے اثرات کھلاڑیوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

مقامی لوگوں اور تاجروں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاپنگ کمپلیکس کی زیر تعمیر عمارت تجارتی مرکز کے بجائے منشیات کا مرکز بن گیا ہے۔

شاپنگ کومپلیکس نوجوانوں کے لئے روزگار کا وسیلہ بننے کے بجائے یہ منشیات کی اور راغب کرنے کا ایک ذریعہ بن گیا ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام سے زیر تعمیر اس منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ میونسپل کونسل اننت ناگ کے چیئرمین ہلال احمد شاہ کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کو فنڈس کی کوئی کمی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Anantnag Parking Complex: پانچ سال کے بعد بھی اننت ناگ پارکنگ کمپلیکس کی تعمیر نامکمل

انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کی تکمیل کے سلسلہ میں ضلع انتظامیہ سنجیدہ ہے۔ حالیہ دنوں اس سلسلہ میں گفتگو کی گئی۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد اس منصوبے پر دوبارہ کام شروع کیا جائے گا اور تکمیل کے بعد دکانیں الاٹ کی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.