ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: رابطہ پل کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا مطالبہ - تباہ کن سیلاب

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں آڑر اور گوری نامی دو بستیوں کو ملانے والے پل پر کئی سال قبل تعمیر کا کام شروع کیا گیا جسے آخری مراحل میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ادھورا چھوڑ دیا گیا۔

بجبہاڑہ: رابطہ پل کی تعمیر جلد مکمل کیے جانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 24, 2021, 7:38 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں محکمہ تعمیرات عامہ نے بجبہاڑہ علاقے میں عوامی اصرار کے بعد گوری اور آڈر نامی دو علاقوں کو ملانے والے پل کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا جسے کافی عرصہ گزرنے کے باوجود بھی مکمل نہیں کیا گیا۔

بجبہاڑہ: رابطہ پل کی تعمیر جلد مکمل کیے جانے کا مطالبہ

پل کی عدم موجودگی کے سبب مقامی باشندوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پُل کی تعمیر کا کام شروع کیے جانے کے بعد لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی تاہم انکے مطابق پل کا کام آخری مراحل میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر روک دیا گیا۔

انہوں نے مزید کیا کہ ٹھیکہ دار نے فنڈس واگزار نہ کیے جانے کے بعد پل کی تعمیر کا کام روک دیا۔ جس کے باعث کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ انہوں نے پل کو مکمل کرنے سے متعلق کئی بار متعلقہ حکام سے رابطہ کیا، حتی کہ احتجاج بھی کیا تاہم اسکے باوجود ’’انتظامیہ کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: اننت ناگ: ڈاٹی ناگ چشمہ تباہی کے دہانے پر

ای ٹی وی بھارت نے محکمہ آر اینڈ بی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر سے رابطہ قائم کیا، انہوں نے کہا کہ سنہ 2014کے تباہ کن سیلاب کے بعد پل کی تعمیر میں تبدیلیاں لائی گئیں جسے منظور کیے جانے سے متعلق محکمہ نے ڈی پی آر بھی اعلیٰ حکام کو ارسال کیا۔

انہوں نے کہا ڈی پی آر کو منظوری اور فنڈس واگزار ہوتے ہی پل کی تعمیر مکمل کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.