ETV Bharat / state

خستہ حال سڑک سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا - سڑک کی خستہ حالی

ضلع اننت ناگ کے شالہ ناڈ، لسر علاقہ میں سڑک کی خستہ حالی سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

خستہ حال سڑک سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 7:25 PM IST

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چند برس قبل ان کے علاقہ میں سڑک کی تعمیر کے دوران متعدد عمارتیں منہدم کی گئیں۔ تاہم آج تک نہ سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا اور نہ ہی لوگوں کو معاوضہ فراہم کیا گیا۔

خستہ حال سڑک سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا

انہوں نے کہا کہ 'اس معاملے سے متعلق متعدد بار انہوں نے متعلقہ محکمہ سے رجوع کیا۔ تاہم نا معلوم وجوہات کی بنا پر نہ تو سڑک کا کام شروع کیا جا رہا اور نہ ہی لوگوں کو معاوضہ فراہم کیا جا رہا ہے۔‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ سڑک کی خستہ حالی کے سبب ایمرجنسی کے دوران انہیں ناقابل بیان مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا ’سڑک کی خستہ حالی کے سبب بیماروں کو ہسپتال لے جانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ وہیں، بچوں کو بھی اسکول جانے کے دوران کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے معاملہ کی جانب غور کرنے کی اپیل کی ’’تاکہ علاقے کی غریب عوام راحت کی سانس لے سکیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.