ETV Bharat / state

اننت ناگ: رابطہ پل نہ ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا - مشکلات کا ازالہ

ضلع اننت ناگ کے چاکلی پورہ علاقے میں لکڑی کا عارضی پل اکثر و بیشتر پانی کے تیز بہائو میں ڈہہ جاتا ہے یا خراب موسم کی نظر ہو جاتا ہے۔

اننت ناگ: رابطہ پل نہ ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : Aug 26, 2021, 4:31 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے چاکلی پورہ علاقے میں رابطہ پل نہ ہونے کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اننت ناگ: رابطہ پل نہ ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ 15 برس قبل علاقے میں پُل کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا جس کا کام آج تک مکمل نہ ہوسکا۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ ندی پر کئی مرتبہ عارضی پل تعمیر کیا گیا تاہم لکڑی کا عارضی پل اکثر و بیشتر پانی کے تیز بہائو میں ڈہہ جاتا ہے یا خراب موسم کی نظر ہو جاتا ہے۔ رابطہ پل نہ ہونے کے سبب لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق خستہ حال رابطہ پل کے سبب حادثات بھی رونما ہوتے ہیں تاہم اسکے باوجود انتظامیہ کی جانب سے اس جانب توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

مقامی لوگوں نے مزید کہا کہ بارش کے بعد ندی میں طغیانی کے سبب لکڑی کے عارضی پل کو پار کرنا لوگوں کےلیے محال ہو جاتا ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق رابطہ پل نہ ہونے کے سبب طلبہ اسکول نہیں جا پاتے، وہیں بیمار افراد خصوصا حاملہ خواتین کو اسپتال پہنچانے کے لیے انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’خصوصی درجے کی منسوخی کے وقت کیے گئے سبھی وعدے سراب ثابت ہوئے‘

انہوں بتایا کہ ضلع انتظامیہ سمیت منتخب عوامی نمائندے بھی علاقے کا دورہ کرکے پل کی جلد تعمیر کا صرف وعدہ کر کے چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے پل کی تعمیر کا کام جلد مکمل کیے جانے کی اپیل کی، تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہونے کے علاوہ جانی و مالی نقصان سے بھی بچا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.