ETV Bharat / state

اننت ناگ: بی جے پی کارکنوں کی ہلاکت پر سیاسی رہنماؤں کا رد عمل - عسکری حملے

ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے تین کارکنوں کی ہلاکت کے خلاف سیاسی رد عمل سامنے آیا ہے۔

Anantnag: Political leaders react to the death of BJP workers
اننت ناگ: بی جے پی کارکنوں کی ہلاکت پر سیاسی رہنماؤں کا رد عمل
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 12:12 AM IST

پی ڈی پی، کانگریس اور این سی کے صدور و اہم کارکنان نے اس واقعہ کے خلاف سخت مذمت کی ہے وہیں میونسپل کمیٹیوں کی انجمن کے رہنما محمد اقبال آہنگر نے بھی اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اننت ناگ: بی جے پی کارکنوں کی ہلاکت پر سیاسی رہنماؤں کا رد عمل

ڈورو میونسپل کمیٹی کے صدر اقبال آہنگر نے کہا کہ عید میلادالنبی کے موقع پر اس طرح کی قاتلانہ حرکت قابل مذمت ہے اور سرکار کو سیاسی طور پر منسلک افراد کی سیکورٹی کے بارے میں پھر ایک بار سوچنا چاہیے۔

ادھر ملک کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی اس طرح کے واقعات کو امن دشمن عناصر کی سازش سے تعبیر کیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے قتل میں ملوث افراد کی بھوکھلاہٹ قرار دیا۔

ضرور پڑھیں: مشتبہ عسکری حملے میں بی جے پی کے تین کارکنان ہلاک

جبکہ اقلیتی مورچہ کے یو ٹی صدر محمد صدیق خان نے بھی کولگام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں کی ہلاکت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے بی جے پی کارکنان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین کارکنان زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قاضی گنڈ کے ایمرجنسی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.