ETV Bharat / state

اننت ناگ میں پوست کی کاشت کے خلاف مہم - پوست کی فصل

اننت ناگ پولیس نے محکمہ ریونیو اینڈ ایکسائز کے ساتھ مل کر 60 کنال اراضی پر کی جا رہی پوست کی کاشت کو تباہ کردیا۔

اننت ناگ میں پوست کی کاشت کے خلاف مہم
اننت ناگ میں پوست کی کاشت کے خلاف مہم
author img

By

Published : May 25, 2021, 4:23 PM IST

اننت ناگ پولیس نے ریونیو اور ایکسائز محکموں کے ساتھ مل کر منشیات کی کاشت کے خلاف خصوصی مہم شروع کی۔ ضلع کے ولرہامہ، پہلگام اور آنچی ڈورو اننت ناگ میں قریب 60 کنال اراضی پر پھیلی پوست کی کاشت کو تباہ کردیا۔

معاشرے سے منشیات کے لعنت کے خاتمے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ پولیس نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے ہمراہ پولیس اسٹیشن پہلگام کے دائرہ اختیار میں آنے والے ولرہامہ علاقے میں پوست کی کاشت کو تباہ کر دیا۔

پولیس اسٹیشن پہلگام کی ٹیم نے محکمہ ریونیو اور ایکسائز محکموں کے ہمراہ ولرہامہ پہلگام میں تقریبا50 کنال اراضی پر کی جا رہی پوست کی فصل کو تباہ کر دیا۔

اس کے علاوہ پولیس اسٹیشن اننت ناگ کی ایک اور ٹیم نے آنچی ڈورہ اننت ناگ میں 10 کنال اراضی پر کی جا رہی پوست کی کاشت کو تباہ کردیا۔

پولیس نے عوام سے پوست اور بھنگ کی ممنوعہ کاشت سے متعلق معلومات کو فوری طور حکام تک پہنچانے کی اپیل کی۔

پولیس کے مطابق ’’منشیات فروشی اور اس طرح کی ممنوعہ فصلوں کی کاشت میں ملوث پائے گئے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.