ETV Bharat / state

اننت ناگ: منشیات سمیت دو افراد گرفتار - drug peddlers arrested

منشیات مخالف مہم کو جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ پولیس نے پیر کو کھنہ بل چوک اور مٹن سے منشیات فروشی کے الزام میں مزید دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے قبضہ سے منشیات بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اننت ناگ: منشیات سمیت دو افراد گرفتار
اننت ناگ: منشیات سمیت دو افراد گرفتار
author img

By

Published : Jun 21, 2021, 3:38 PM IST

پولیس اسٹیشن اننت ناگ کی ایک ٹیم نے کھنہ بل چوک میں قائم ناکہ پر تلاشی کارروائی کے دوران ایک شخص کی تحویل سے کوڈین فاسفیٹ کی 20 بوتلیں برآمد کی۔

مذکورہ شخص کی شناخت نندہ پورہ کھنہ بل کے رہنے والے اشفاق مجید نندہ ولد مرحوم عبدالمجید نندہ کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

وہیں مٹن پولیس اسٹیشن سے وابستہ پولیس کی ایک پارٹی نے اور ایک ناکہ کے دوران کُھل ژھر، ڈیٹھو علاقہ سے تعلق رکھنے والے بلال احمد وانی ولد غلام رسول وانی نامی ایک شخص کی تحویل سے تقریبا 350 گرام چرس برآمد کرکے اسے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

اسکے خلاف بھی اننت ناگ پولیس نے متعلقہ دفعہ کے تحت کیس درج کر لیا۔

مزید پڑھیں: کشتواڑ: شراب سمیت دو ملزم گرفتار

اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ضلع اننت ناگ میں سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر قائم کیے گئے ایک ناکے پر تلاشی کارروائی کے دوران دو افراد کی تحویل سے قریب 57کلو گرام وزنی Poppy Strawکو ضبط کرکے ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ منشیات مخالف مہم میں پولیس کا ساتھ دیں تاکہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک و صاف کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.