ETV Bharat / state

اننت ناگ میں منشیات ضبط، دو افراد گرفتار - ای ٹی وی بھارت

پولیس نے معاملہ درج کر کے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

اننت ناگ میں منشیات ضبط، دو افراد گرفتار

author img

By

Published : Apr 9, 2021, 7:15 AM IST

منشیات مخالف مہم کو تیز کرتے ہوئے جمعہ رات کے روز ضلع اننت ناگ کے سنگم چوک میں پولیس پارٹی کی جانب سے ایک ناکہ قائم کیا گیا تھا۔ ناکہ کے دوران ایک ٹرک کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کارروائی کے دوران ٹرک سے چار سو گرام سے زائد چرس برآمد کیا گیا۔ ٹرک ڈرائیور کی شناخت کھنمو سرینگر کے رہنے والے فردوس احمد بٹ ولد فاروق احمد بٹ کے طور ہوئی ہے اور مذکورہ شخص کے خلاف معاملہ درج کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔

وہیں جنرل بس اسٹینڈ اننت ناگ میں پولیس کی جانب سے قائم کئے گئے اور ایک ناکہ کے دوران بغیر نمبر پلیٹ ایک سینٹرو کار کو روکا۔ تلاشی کارروائی کے دوران کار سے 400 گرام چرس برآمد کیا گیا۔ گاڑی کے ڈرائیور عبدالرشید حجام کو موقعے پر ہی گرفتار کیا گیا۔ اس کا تعلق ضلع اننت ناگ کے کاوری گام رانی پورہ سے بتایا جا رہا ہے۔

پولیس نے گاڑی ضبط کر کے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.