ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Anantnag: اننت ناگ میں منشیات فروش گرفتار، منشیات ضبط

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک منشیات فروش کے گھر پر چھاپہ مار کر پانچ کلو گرام فکی ضبط کرکے منشیات فروش کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ Anantnag Police Arrested Drug Peddler

a
a
author img

By

Published : May 4, 2023, 11:22 AM IST

اننت ناگ (جموں و کشمیر) : منشیات مخالف مہم کو جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ پولیس کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے سرہامہ، سریگفوارہ علاقہ میں منشیات سمیت ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ اننت ناگ پولیس کے مطابق انہیں ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ سرہامہ، سریگفوارہ علاقہ کے رہنے والے نذیر احمد وانی غلام محمد وانی منشیات فروشی میں ملوث ہے۔ خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے اُس کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران اس کے رہائشی مکان سے 5 کلو گرام منشیات (فکی) برآمد کی گئی۔

اننت ناگ پولیس نے منشیات ضبط کر کے ملوث شخص کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ جموں و کشمیر پولیس نے اس سلسلہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ملوث شخص کے خلاف ایک معاملہ درج کیا ہے اور کیس کی مناسبت سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سماج سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کی اس مہم میں ان کا ساتھ دیں، تاکہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرکے نوجوان نسل کو اس لت میں مبتلا ہونے سے بچایا جا سکے۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے منشیات مخالف کارروائیوں میں کافی سرعت لائی گئی ہے، جس دوران گزشتہ چند ماہ کے دوران متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات ضبط کر لی گئی۔ ادھر، شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں رواں برس اب تک تین درجن سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کر لی گئی ہے۔ معاشرے میں منشیات کے بڑھ رہے رجحان پر عوام و خواص میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Baramulla Drug Peddling: بارہمولہ میں منشیات فروشوں کی تحویل سے چرس، خشخاش اور براؤن شوگر ضبط

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.