ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Anantnag: اننت ناگ میں منشیات فروش گرفتار، منشیات ضبط

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے پانچ کلو گرام فکی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Anantnag Police Arrested Drug Peddler in South Kashmir

اننت ناگ میں منشیات فروش گرفتار، منشیات ضبط

author img

By

Published : Feb 1, 2023, 1:47 PM IST

اننت ناگ: پولیس اسٹیشن اننت ناگ کی پولیس پارٹی نے مہندی کدل، اننت ناگ میں ایک ناکہ قائم کیا اور ایک مشکوک شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ اننت ناگ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تلاشی جموں و کشمیر پولیس نے اس کے قبضے سے 05 کلو گرام فُکی بر آمد کرکے منشیات فروش کو حراست میں لے لیا۔ اننت ناگ پولیس نے حراست میں لیے گئے منشیات فروش کی شناخت منیگام سیر کے رہائشی اویس احمد ریشی ولد عبد الخالق ریشی کے طور پر کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش کو موقع پر ہی گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست رہے گا۔ اس ضمن میں اننت ناگ پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں ایک مقدمہ درج کرکے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: Fukki Recovard in Kulgam کولگام میں منشیات فروش سے فکی برآمد

مقامی باشندوں نے منشیات فروشی کے خلاف پولیس کارروائی کی کافی سراہنا کی ہے وہیں پولیس نے بھی عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ وہ آس پڑوس میں منشیات فروشی کا قلع قمع کرنے میں پولیس کو اپنا تعاون دیں تاکہ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے اور سماج کو اس بدعت سے چھٹکارا دلانے میں مدد مل سکے۔ جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کا جڑ سے قلع قمع کرنا فقط پولیس یا حکومت کے لئے ممکن نہیں۔ پولیس نے عوام سے انتظامیہ کا ساتھ دیکر منشیات کے خلاف جاری جنگ میں تعاون دینے کی اپیل کی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے جڑ سے اور مکمل خاتمے کے لیئے عوام کی مدد ناگزیر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.