ETV Bharat / state

کوکرناگ میں منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار - منشیات کے بڑھتے رجحان

کوکرناگ پولیس نے ناکہ تلاشی کے دوران ایک شخص کی تحویل سے 550 گرام چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کوکرناگ میں منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 8:27 PM IST

جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے میں جموں و کشمیر پولیس نے ناکہ پر تلاشی کے دوران ایک شخص کی تحویل سے منشیات برآمد ہونے کے بعد اسے گرفتار کرکے منشیات کو بھی ضبط کر لیا۔

کوکرناگ پولیس نے حراست میں لئے گئے شخص کی شناخت گوری ہانجی پورہ کے رہائشی فیاض احمد لون کے طور پر کی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے شخص کی تحویل سے 550گرام چرس ضبط کیا گیا۔

اس ضمن میں کوکرناگ پولیس اسٹیشن نے کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: بجبہاڑہ: منشیات فروشی کے الزام میں دو افراد گرفتار

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع انت ناگ کے سنگم، بجبہاڑہ اور کھنہ بل سمیت کئی علاقوں میں ناکہ تلاشی کے دوران متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وادی کشمیر میں منشیات کے بڑھتے رجحان پر عوامی حلقوں میں کافی تشویش پیدا ہو گئی ہے، وہیں جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کا قلع قمع کرنے میں عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.