ETV Bharat / state

کوکرناگ کے اکنگام میں شجر کاری مہم

’’گرین جموں و کشمیر‘‘ مہم کے تحت جموں و کشمیر کے طول و عرض میں شجر کاری مہم کا سلسلہ جاری ہے۔

کوکرناگ کے اکنگام میں شجر کاری مہم
کوکرناگ کے اکنگام میں شجر کاری مہم
author img

By

Published : Mar 20, 2021, 6:14 PM IST

محکمہ جنگلات جموں کشمیر کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں ’’گرین جموں و کشمیر‘‘ مہم کے تحت مختلف اسکولوں میں پودے لگائے گئے۔

کوکرناگ کے اکنگام میں شجر کاری مہم

کوکرناگ کے اکنگام اور اس کے مضافات میں آنے والے اسکولوں میں اسکول منتطمین اور محکمہ جنگلات کے اشترک سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ مہم میں اسکولی طلبہ، اساتذہ اور محکمہ جنگلات کے افسروں نے دیودار سمیت مختلف قسم کے پودے لگائے۔

اس موقع پر محکمہ جنگلات کے افسران نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں ضلع بھر میں ہزاروں پیڑ لگائے گئے اور یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایک کروڑ پیڑ لگانے کے ہدف کو عملی جامہ پہنائے جانے کے سلسلے میں محکمہ جنگلات کی جانب سے اسکولوں، کالجوں، مختلف دفاتر کے احاطوں سمیت جنگلاتی اراضی پر پودے لگائے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.