ETV Bharat / state

کوکرناگ: ٹنگواڑ علاقہ 20 دنوں سے بجلی سے محروم - مشکلات کا ازالہ

بجلی کی عدم دستیابی کے باعث لوگوں کو موبائل چارج کرنے کے لیے میلوں کا سفر طے کرنا پڑتا ہے تاکہ شام کے وقت موبائل کی روشنی تلے کھانا کھا سکیں۔

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 4:00 PM IST

ضلع اننت ناگ میں کوکرناگ کے ٹنگواڑ، کانڈیوارہ کے لوگوں کی شکایت ہے کہ ان کے علاقہ میں گزشتہ بیس دنوں سے بجلی کا فقدان ہے۔ جس کے سبب مقامی لوگوں کو کئی طرح مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

کوکرناگ: ٹنگواڑ علاقہ 20 دنوں سے بجلی سے محروم

لوگوں کے مطابق جب سے برف باری ہوئی ہے علاقہ میں بجلی کا کوئی شیڈول نہیں۔ گجر بستی ٹنگواڑ اور اس سے متصل علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ شام ہوتے ہی پورا علاقہ گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ موبائل چارچ کرنے کے لئے انہیں دوسرے علاقوں کا رخ کرنا پڑتا ہے اور شام کو موبائل کی روشنی تلے کھانا کھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ علاقہ میں بجلی نہ ہونے کے سبب طلباء کو دن میں ہی پڑھائی مکمل کرنی پڑتی ہے اور شام کا سارا وقت ضائع ہو جاتا ہے۔

مقامی لوگوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقہ میں بجلی کی سپلائی کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

ای ٹی وی بھارت نے فون پر یہ معاملہ محکمہ بجلی کے اسیسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر فیاض احمد کی نوٹس میں لانا چاہا، تاہم مذکورہ افسر کے ساتھ رابطہ قائم نہ ہو سکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.