ضلع اننت ناگ میں کوکرناگ کے آتھر علاقے کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ گزشتہ سال پردھان منتری گرام سڑک یوجنا اسکیم کے تحت علاقے میں تقریباً 9 کلومیٹر رابطہ سڑک تعمیر کی گئی اور سڑک کی کشادگی کے عمل کے دوران کئی لوگوں کے رہائشی مکانات، پھل دار درخت اور زمین رابط سڑک کی زد میں آگئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اُس وقت مقامی لوگوں سے وعدہ کیا گیا تھا کہ انہیں معاوضہ فراہم کیا جائے گا، لیکن ایک سال بعد بھی لوگ معاوضے کے منتظر ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقہ کافی پسماندہ ہے، جہاں رہائش پذیر لوگوں کی مالی حالت اچھی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کو اخروٹ وغیرہ کے درختوں سے کافی آمدنی حاصل ہوتی تھی، تاہم اب مقامی لوگ اُس آمدنی سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: وادیٔ کشمیر کے سیاحتی مقامات پر لوٹ رہی ہیں رونقیں
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے اس ضمن میں کئی مرتبہ متعلقہ محکموں کے چکر کاٹے تاہم انکے مطابق انہیں ہر دفتر سے مایوس ہی لوٹنا پرا۔
انہوں نے ضلع انتظامیہ سے متاثرہ افراد کو جلد سے جلد معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔