ETV Bharat / state

اننت ناگ: اسٹریٹ لائٹس خراب، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اسٹریٹ لائٹس خراب ہونے سے مقامی باشندوں کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

author img

By

Published : Oct 7, 2020, 3:50 PM IST

ضلع اننت ناگ کے گانجی واڑہ پُشو محلہ میں اسٹریٹ لائٹس غیر فعال ہونے سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ لائٹس خراب ہونے کے سبب اندھیرا ہونے کے بعد باہر نکلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’اندھیرے میں نہ صرف کتوں کے کاٹنے کا خوف رہتا ہے بلکہ مارکیٹ میں چوری ہونے کا بھی خدشہ لاحق رہتا ہے۔‘‘

اننت ناگ: اسٹریٹ لائٹس خراب، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

انکا مزید کہنا تھا کہ عوام کو مسجد تک جانے میں بھی روزانہ دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہیں انہوں نے مزید کہا کہ ’’اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گلی کوچوں میں منشیات کے عادی نوجوان گھومتے رہتے ہیں۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے محکمہ میونسپلٹی کو کئی بار اس مسئلہ سے آگاہ کیا، تاہم اس کے باوجود متعلقہ محکمہ نے اسٹریٹ لائٹس کو ٹھیک کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔

اس ضمن میں مقامی آبادی نے متعلقہ محکمہ سے لائٹس کی جلد سے جلد مرمت کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.