ETV Bharat / state

اننت ناگ: کرنٹ لگنے سے عارضی ملازم شدید زخمی - گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں محکمہ بجلی میں یومیہ اجرت پر کام کر نے والا ایک عارضی ملازم کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔

ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے عارضی ملازم شدید زخمی

author img

By

Published : May 25, 2021, 4:55 PM IST

محکمہ بجلی میں بحیثیت ڈیلی ویجر (یومیہ اجرت پر) کام کرنے والا ایک عارضی ملازم ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ، تلکھن علاقہ میں منگل کے روز بجلی کی ترسیلی لائن کی مرمت کر رہا تھا، جس دوران کرنٹ لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی ہونے والے عارضی ملازم کی شناخت واگہامہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے عاشق حسین خان ولد محمد سبحان خان کے طور پر ہوئی ہے۔

حادثے کے فوراً بعد عاشق حسین کو زخمی حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ پہنچایا گیا تاہم نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.