نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما سید محمد شفیع کو ان کی پہلی برسی کے موقع پر ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے دوران مرحوم کی سیاسی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
نیشنل کانفرنس کے کئی سینئر لیڈران جن میں صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سابق اسپیکر مبارک گل، ممبر پارلیمنٹ جسٹس حسنین مسعودی سمیت پارٹی کے کئی رہنمائوں اور ورکروں نے مرحوم کے حق میں فاتحہ خوانی کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر سیاسی رہنمائوں نے مرحوم کو انسان دوست اور دور اندیش سیاسی رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خدمت خلق اللہ میں ہی اپنی ساری زندگی وقف کر دی تھی۔
مزید پڑھیں: بجبہاڑہ پولیس نے چند گھنٹوں میں مسروقہ مال برآمد کرلیا
نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈران نے مرحوم سید محمد شفیع کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے تئیں ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ سید محمد شفیع 24 جولائی 2020 کو وفات پا گئے تھے۔ مرحوم کا شمار نیشنل کانفرس کے سینئر رہنمائوں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے سیاسی سفر کا آغاز نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کے دور میں کیا تھا اور انکے قریبی رفقاء میں شمار ہوتے تھے۔