ETV Bharat / state

اننت ناگ: ناگندر وائلو کے لوگ رابطہ سڑک سے محروم - سڑک کی عدم دستیابی

جنوبی ضلع اننت ناگ کے ناگندر وائلو علاقے کے لوگ اس جدید دور میں بھی سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔

ناگندر وائلو کے لوگ رابطہ سڑک سے محروم
ناگندر وائلو کے لوگ رابطہ سڑک سے محروم
author img

By

Published : Jul 13, 2020, 4:41 PM IST

ضلع اننت ناگ کے ناگندر وائلو علاقے کے لوگوں کی شکایت ہے کہ علاقے میں سڑک نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ناگندر وائلو کے لوگ رابطہ سڑک سے محروم

علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بارش کے دوران انہیں عبور و مرور میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بیماروں کو چارپائی پر اٹھا کر ہسپتال لے جانا پڑتا ہے۔

تین کلومیٹر پہاڑی راستے کا دورہ کر کے ای ٹی وی نمائندہ نے مقامی لوگوں کے مسائل سنے، جن کا کہنا تھا کہ موسم سرما لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل پاتے ہیں۔

لوگوں کے مطابق انہوں نے کئی بار یہ معاملہ انتظامیہ کی نوٹس میں لایا تاہم آج تک ان کے مطالبہ پر غور نہیں کیا گیا۔

ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ ایس ڈی ایم کوکرناگ اویس مشتاق کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے نمائندہ کو یقین دلایا کہ بہت جلد علاقے کے لوگوں کی مشکلات کو دور کیا جائے گا۔

ناگندر کے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ای ٹی وی بھارت واحد ایسی چینل ہیں جس کے نمائندے شہرو گاوں میں واقعی طور لوگوں کی ترجمانی کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.