ETV Bharat / state

اننت ناگ: بینک کی سہولت نہ ہونے سے عوام پریشان - کثیر آبادی کو کئی مشکلات کا سامنا

جنوبی ضلع اننت ناگ کے گڑید درامن اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کی شکایت ہے کہ ان کے علاقے میں بینک نہ ہونے کی وجہ سے کثیر آبادی کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بینک سہولت نہ ہونے سے عوام پریشان
بینک سہولت نہ ہونے سے عوام پریشان
author img

By

Published : Mar 4, 2021, 6:08 PM IST

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں بینکنگ کے لیے تقریباً دس کلومیٹر دور لارنو جانا پڑتا ہے، جہاں تک پہنچنے کے لئے انہیں کافی مشقت کرنی پڑتی ہے۔

بینک سہولت نہ ہونے سے عوام پریشان

لوگوں کا کہنا ہے کہ ان پسماندہ علاقوں میں گاڑیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقامی لوگوں کو 10 کلومیٹر کی مسافت پیدل ہی طے کرنی پڑتی ہے۔

لوگوں کے مطابق بلاک لارنو میں تقریباً پچاس ہزار کے قریب آبادی ہے، جن کے لئے پورے علاقے میں بینک کی محض ایک شاخ موجود ہے۔ اس کے نتیجے میں مذکورہ بینک پر دن بھر لوگوں کی بھیڑ رہتی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ بینک پر بھیڑ اس قدر ہوتی ہے کہ لوگوں کو روزانہ دن بھر قطاروں میں کھڑا رہ کر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

بعض اوقات لوگوں کو بغیر کام ہی واپس جانا پڑتا ہے۔ خاص طور سے مقامی خواتین کو بینک کی شاخ پر کافی تعداد میں بھیڑ بھاڑ ہونے کے باعث کئی مصیبتیں جھیلنی پڑتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان علاقوں میں رہ رہی بیواؤں کو سرکار کی جانب سے وظیفہ واگزار کیا جاتا ہے، تاہم اُنہیں وہ پیسے حاصل کرنے کے لئے کرایہ کے بطور واپس بھرنا پڑتا ہے۔ ساتھ ساتھ لوگوں کا کافی وقت ضائع ہو جاتا ہے۔

لوگوں کے مطابق انہوں نے کئی بار حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ علاقے میں بینک کی شاخ کو قائم کیا جائے۔ تاہم کئی دہائیاں گذر جانے کے باوجود بھی لوگوں کے مطالبے پر غور نہیں کیا گیا، جس کے سبب مقامی لوگ گو ناگوں مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی ہے بہت جلد ان کا دیرینہ مطالبہ شرمندہ تعبیر ہوجائے گا۔

ای ٹی وی کے نمائندے نے جے کے بینک چئیرمین کے سپیشل سیکرٹری پیراجیت سنگھ سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ اور ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے ایسے علاقوں کو بینکنگ کی سہولیت پہنچانے کی غرض سے مختلف اقسام کی اسکیمیں مرتب کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اُن کے افسران علاقے کا جائزہ لے کر وہاں پر فیزیبل رپورٹ تیار کریں گے تاکہ اس علاقے میں ایک شاخ کا قیام عمل میں لایا جائے اور لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.