ETV Bharat / state

اننت ناگ: اچھہ بل-کوکرناگ سڑک پر آئی ای ڈی برآمد

author img

By

Published : Oct 8, 2021, 5:27 PM IST

اچھہ بل - کوکرناگ روڈ پر تقریبا 10 کلو وزنی دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈی) برآمد ہونے کے بعد حفاظتی اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور سڑک کو احتیاطی طور ٹریفک کی نقل و حمل کےلیے بند کردیا گیا۔

اننت ناگ: اچھہ بل - کوکرناگ سڑک پر آئی ای ڈی برآمد

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اچھہ بل - کوکرناگ سڑک پر سیکورٹی فورسز نے جمعہ کی صبح ایک آئی ای ڈی برآمد کرکے اسے ناکارہ بنا دیا۔

اننت ناگ پولیس نے بتایا کہ اچھہ بل - کوکرناگ روڈ پر پتھروں کی کان کے قریب تقریبا 10 کلو وزنی دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈی) برآمد ہونے کے بعد جموں وکشمیر پولیس، فوج کی 19 آر آر اور سی آر پی ایف 164 بٹالین کی مشترکہ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو محاصرے میں لیکر سڑک پر احتیاطی طور ٹریفک کی نقل و حمل روک دی۔

انہوں نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر روانہ کیا گیا جنہوں نے جانی و مالی نقصان کے بغیر آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: 18 برس سے زائد عمر کی صد فیصد آبادی کا ویکسینیشن مکمل

اننت ناگ پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.