ETV Bharat / state

کوکرناگ: اسمگل کی جارہی تعمیراتی لکڑی ضبط، دو افراد گرفتار - القبض على مهربين اثنين لمصادرة أخشاب

جنوبی کشمیر کے وائلو، کوکرناگ میں محکمۂ جنگلات نے غیر قانونی طور پر عمارتی لکڑی لے جارہے دو افراد کو گرفتار کرکے قریب 26 مکعب فٹ تعمیراتی لکڑی کو ضبط کرلیا۔

کوکرناگ: اسمگل کی جا رہی تعمیراتی لکڑی ضبط، دو افراد گرفتار

author img

By

Published : Aug 6, 2021, 5:28 PM IST

محکمۂ جنگلات نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے وائلو، کوکرناگ میں 26 مکعب عمارتی لکڑی کو ضبط کرکے دو اسمگلروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کیس دائر کیا۔

کوکرناگ: اسمگل کی جا رہی تعمیراتی لکڑی ضبط، دو افراد گرفتار

اس ضمن میں رینج آفیسر، محمد اقبال کھانڈے نے ای ٹی وی بھارت کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سبز سونے کی اسمگلنگ سے متعلق انہیں ایک مخصوص اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد محکمۂ جنگلات نے وائلو میں ایک ناکہ قائم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ناکہ پر رات کے دوران ایک گاڑی روک کر تلاشی کارروائی کی گئی جس میں سے قریب 26 فٹ عمارتی لکڑی موجود تھی جسے اسمگلر مقامی جنگل سے غیر قانونی طور پر کاٹ کر رات کے اندھیرے میں لے جارہے تھے۔

مزید پڑھیں؛ اننت ناگ: بجبہاڑہ میں سریگفوارہ زیارت روڑ کی حالت انتہائی خستہ

رینج آفیسر نے کہا کہ محکمۂ جنگلات نے لکڑی کو ضبط کرکے گاڑی میں سوار دو افراد کو پولیس اسٹیشن کوکرناگ پہنچاکر اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیا۔

عوامی حلقوں نے محکمۂ جنگلات کی کارروائی کی ستائش کی ہے وہیں محکمۂ جنگلات کے افسران نے بھی عوام سے سبز سونے کی حفاظت میں محکمہ کو تعاون دینے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.