ETV Bharat / state

اننت ناگ: اہل خانہ کی لاپتہ نوجوان سے گھر واپس آنے کی اپیل - گھر واپس آنے کی تلقین

زاہد کے افراد خانہ نے اسے گھر واپس آنے کی تلقین کی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی کو بھی اگر زاہد کے بارے میں جانکاری ملے تو ان سے رابطہ کریں۔

اہل خانہ کی لاپتہ نوجوان سے گھر لوٹنے کی اپیل

author img

By

Published : Jun 26, 2021, 10:21 PM IST

اننت ناگ کے چھٹی پورہ کے منظور احمد تیلی کا 20 سالہ فرزند زاہد منظور جمعہ کے روز اپنے گھر سے کرکٹ کھیلنے کے لیے نکلا ہے تاہم ابھی تک وہ گھر واپس نہیں آیا۔ جسکی وجہ سے اہل خانہ اور رشتہ داروں میں طرح طرح کے خدشات پائے جا رہے ہیں۔

اہل خانہ کی لاپتہ نوجوان سے گھر لوٹنے کی اپیل

زاہد پالیٹیکنک کا طالب علم ہے اور گھر والوں کے مطابق وہ لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز میں مسلسل شامل رہتا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق زاہد نہایت ہی شریف اور ملنسار لڑکا ہے۔

زاہد اپنے خاندان میں واحد لڑکا ہے۔ اسکے اچانک لاپتہ ہونے سے پورے خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ زاہد کے افراد خانہ نے اسے گھر لوٹنے کی تلقین کی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی کو بھی اگر زاہد کے بارے میں جانکاری ملے تو ان سے رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیے
International Day Against Drug Abuse: انسداد منشیات کا عالمی دن کے موقع پر تقریب

واضح رہے کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن مٹن، اننت ناگ میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور زاہد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.