ETV Bharat / state

بجبہاڑہ میں انکاؤنٹر ختم، دو عسکریت پسند ہلاک - فوج کی اضافی نفری

جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ، اننت ناگ میں تصادم کے دوران دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

بجبہاڑہ تصادم اختتام پذیر، دو عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Mar 11, 2021, 3:09 PM IST

جیش محمد تنظیم سے وابستہ دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی کانڈیپورہ، بجبہاڑہ میں تصادم ختم ہو گیا ہے۔ انکائونٹر کے بعد علاقے میں نوجوانوں اور پولیس کے مابین معمولی جھڑپیں بھی ہوئیں۔

بجبہاڑہ تصادم اختتام پذیر، دو عسکریت پسند ہلاک

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے کانڈیپورہ علاقے میں گزشتہ شام اس وقت تصادم شروع ہوا جب سکیورٹی اہلکاروں نے چھپے عسکریت پسندوں سے خود سپردگی کی اپیل کی۔ چھپے عسکریت پسندوں نے فورسز پر گولیاں برسائیں جس کے جواب میں حفاظتی اہلکار بھی مورچہ زن ہو گئے۔

سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے بیچ تصادم آرائی شروع ہونے کے بعد علاقے میں فوج کی اضافی نفری کو بلایا گیا اور علاقے کی مزید گھیرا بندی کی گئی تاکہ عسکریت پسندوں کو اندھیرے میں بھاگنے کا موقع نہ مل سکے۔

مزید پڑھیں؛ پتھر بازی معاملہ میں 12 نوجوانوں پر پی ایس اے عائد ہوگا: پولیس

گرچہ گزشتہ رات بھر گولیوں کی گن گھرج سنائی نہیں دی تاہم جمعرات کی صبح پھر سے طرفین میں گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جو جیش محمد تنظیم کے دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی ختم ہوا۔

ضلع میں گزشتہ شام سے ہی انکائونٹر شروع ہونے کے بعد موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا تھا جبکہ آج انکائونٹر کے بعد چند مقامات پر حفاظتی اہلکاروں اور نوجوانوں کے بیچ پتھرائو کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.