ETV Bharat / state

اننت ناگ: بجبہاڑہ میں آوارہ جانوروں سے کسان پریشان - اننت ناگ ضلع کے قصبہ بجبہاڑہ

گدھوں کے مالکان ان سے کام لے کر اور ان کا بھرپور استعمال کرکے انہیں سڑکوں پر یوں ہی آوارہ چھوڑ دیتے ہیں۔

bijbehara
bijbehara
author img

By

Published : Jul 30, 2020, 12:55 PM IST

Updated : Jul 30, 2020, 4:31 PM IST

دنیا آج کل ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اب زمانہ جدید میں سارا کام مشینوں سے لیا جاتا ہے ایسے میں اننت ناگ ضلع کے قصبہ بجبہاڑہ کے سرہامہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں لوگ گدھوں کو آوارہ در بہ در کی ٹھوکریں کھانے کے لئے چھوڑ دیتے ہیں۔

اننت ناگ: بجبہاڑہ میں آوارہ کھچروں سے کسان پریشان

گدھوں کی اہمیت اور اِن کی ضرورت دن بہ دن کم ہوتی نظر آ رہی ہے۔ اِن کا وجود ختم ہونے کو ہے۔ ایسا لگتا ہے اس دنیا میں شاید اب اِن کے لئے مایوسی کے سوا کوئی چیز میسر نہیں ہے۔ کام لینے کے بعد اِن پر طرح طرح کے مظالم ڈھائے جاتے ہیں کبھی ڈنڈے سے ہانکا جاتا ہے تو کبھی بچے دوڑا دوڑا کر لات مارتے ہیں۔

اب تو انسانیت کی حد ہو چکی ہے۔ سردی ہو یا گرمی اِنہیں گھروں سے دور مرنے کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ کوئی گھر کے سہن میں جگہ دینے کو تیار نہیں ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے جب مقامی لوگوں سے بات کی تو لوگوں نے کہا کہ گدھوں کے مالکان کام لینے کے بعد انہیں آوارہ چھوڑ دیتے ہیں اور یہ آوارہ گدھے ہماری فصلوں کو تباہ کر دیتے ہیں اور ہماری محنت ضائع ہو جاتی ہے۔

مقامی لوگوں نے انظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اِن گدھوں کے مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے یا اِن کے لئے ایک مخصوص جگہ مقرر کی جائے تاکہ اِن کو دھوپ کی تپش یا بارش میں پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔

Last Updated : Jul 30, 2020, 4:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.