ETV Bharat / state

سہولیات کے بغیر ہسپتال کا کیا فائدہ؟ - کشمیر نیوز

ضلع ہیڈ کوارٹر اننت ناگ سے محض 25 کلومیٹر دور علاقہ ڈیٹھو اور آس پاس کے درجنوں گاؤں کی ہسپتال کی دیرینہ مانگ اگرچہ ایک سال قبل پوری کی گئی لیکن ایک سال گزر جانے کے بعد بھی اس ہسپتال کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔

ہسپتال بنیادی سہولیات سے محروم
ہسپتال بنیادی سہولیات سے محروم
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 7:45 PM IST

اگرچہ انفراسٹرکچر کے لحاظ سے ہسپتال بہت اچھا بنایا گیا ہے لیکن لوگوں کو بنیادی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے ابھی بھی اس ہسپتال کا کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے۔

ہسپتال بنیادی سہولیات سے محروم

لوگوں کے مطابق ابھی اس ہسپتال میں مکمل طور پر طبی و نیم طبی عملہ تعنیات نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی مشین لگائی گئی ہے، چھوٹے چھوٹے ٹیسٹ کروانے کے لیے بھی انہیں 20 کلومیٹر دور جانا پڑتا ہے۔

لوگوں کے مطابق اس ہسپتال کے شروع ہونے کے بعد ہمیں لگ رہا تھا کہ جن پریشانیوں کا سامنا ہمیں کرنا پڑ رہا تھا اب ہمیں ان پریشانیوں سے چھٹکارا ملے گا، لیکن محکمہ صحت کی اس ہسپتال کے تئیں عدم توجہی اور غیر سنجیدگی کی وجہ سے ہمیں ابھی بھی کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔

جب کبھی رات کے وقت یہاں پر کوئی بیمار ہوتا ہے یا کوئی عورت درد زہ میں مبتلا ہوتی ہے تو ہسپتال میں نائٹ سٹاف موجود نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں دور دراز ہسپتالوں کی طرف رخ کرنا پڑتا ہے۔

ہسپتال میں نہ ہی کوئی ماہر ڈاکٹر تعنیات کیا گیا اور نہ کوئی یہاں کوئی دوائی مہیا کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں علاقے کی وسیع آبادی کو علاج ومعالجہ کے حوالے سے طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس معاملے کو لیکر جب ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندے نے سی ایم او اننت ناگ مختار احمد سے بات کرنے کی کوشش کی تو بار بار رابطہ کرنے پر انہوں نے بات کرنے سے انکار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.