جموں و کشمیر، ضلع اننت ناگ کے ضلع ترقیاتی کونسل کے لیے چیئرپرسن و نائب چیئرپرسن کا انتخابات آج کھنہ بل ڈاک بنگلو میں سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ منعقد کیے گئے۔
یہ انتخابات ضلع انتخابی افسر اور نائب کمشنر اننت ناگ انشل گرگ کی نگرانی میں انجام دیے گئے، اس موقع پر سکریٹ بیلیٹ کے تحت پی اے جی ڈی کے امیدواروں کو چیئرپرسن و نائب چیئرپرسن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے پہلگام سے ڈی ڈی سی ممبر محمد یوسف گورسی کو چیئرپرسن اور اننت ناگ سے پی ڈی پی کے ڈی ڈی سی ممبر ایڈوکیٹ شیخ جاوید کو نائب چیئرپرسن بنایا گیا ہے،
اس موقع پر ضلع انتخابی افسر انشل گرگ نے کہا کہ انتخابات کے پرامن اور احسن طریقے سے انعقاد کے لیے سیکورٹی سمیت ویڈیو سرویلنس ٹیمیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں۔