ETV Bharat / state

Cultural Programme on Sufi Poet Mahmood Gami: صوفی شاعر محمود گامی کی یاد میں تقریب منعقد - محمود گامی ورکنگ کمیٹی

ڈائریکٹر ٹورزم غلام نبی ایتو نے صوفی شاعر محمود گامی کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران صوفی شاعر کی سوانح زندگی خصوصاً کشمیری زبان و ادب کے تئیں خدمات پر روشنی ڈالی۔Cultural Programme on Sufi Poet Mahmood Gami

صوفی شاعر محمود گامی کی یاد میں تقریب منعقد

author img

By

Published : Aug 19, 2022, 6:39 PM IST

اننت ناگ: محکمہ سیاحت جموں کشمیر اور جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز نے ضلع انتظامیہ اننت ناگ اور محمود گامی ورکنگ کمیٹی کے اشتراک سے ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں یومِ محمود کی نسبت سے تقریب کا انعقاد عمل میں لایا۔ Cultural Programme Dooru Anantnagتقریب کا انعقاد محمود گامی پارک، محمود آباد، ڈورو، اننت ناگ میں کیا گیا۔ اس موقع پر محفل سماع کا بھی اہتمام کیا گیا۔

صوفی شاعر محمود گامی کی یاد میں تقریب منعقد

مقررین نے صوفی شاعر محمود گامی کی شاعرانہ صلاحیتوں خصوصاً صوفیانہ کلام کے ساتھ ساتھ انکی کشمیری زبان و ادب کے لیے نثری خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹورزم غلام نبی ایتو نے کشمیر کے صوفی شعراء، ادیبوں بالخصوص محمود گامی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ڈورو کا علاقہ خوش قسمت اور زرخیز ہے جس نے رسول میر جیسے جان کیٹس آف کشمیر اور محمود گامی جیسے شاعروں کو جنم دیا ہے۔‘‘Cultural Programme in Dooru Shahabad

انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ کشمیری ثقافت اور زبان و ادب کا ادب اور احترام کریں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’محکمہ سیاحت اس قسم کی تقریبات کے ذریعے نوجوان نسل کو اپنے شاندار ماضی خصوصاً ثقافت سے روشناس کرنے کے لئے پرعزم ہے اور اسی سلسلہ کے تحت اس طرح کی تقاریب کا اہتمام عمل میں لایا جاتا ہے۔‘‘ انہوں نے مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔Mahmood Gami Day Celebrated in Anantang

سیکریٹری ڈی ایل ایس اے اننت ناگ، میر وجاہت نے خطاب کرتے ہوئے ثقافتی تحفظ کے لیے قانونی دفعات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بھی نوجوانوں سے کشمیری زبان و ادب کو جاننے اور اپنے ثقافتہ ورثہ کی حفاظت کرنے کی تلقین کی۔

اس موقع پر ایک رنگا رنگ صوفی کلچرل پروگرام بھی پیش کیا گیا جس میں وادی کشمیر کے مختلف معروف گلوکاروں نے شرکت کرکے محمود گامی کے صوفیانہ کلام کے ذریعے حاضرین کو محفوظ کیا۔ پروگرام میں ایس ڈی ایم، صدر میونسپل کمیٹی ڈورو، چیف ایگزیگٹو آفیسر ویری ناگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے علاوہ دیگر افسران کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: Cultural Program in Doda: ڈوڈہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے کلچرل پروگرام کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.