ڈسٹرکٹ کرکٹ فورم کی جانب سے اننت ناگ میں جاری اننت ناگ سپر کرکٹ لیگ آج اختتام پزیر ہوا۔
اسپورٹس اسٹیڈیم اننت ناگ میں آج لیگ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔
یہ میچ اننت ناگ لائنز اور ریڈینٹ کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا۔ جسمیں اننت ناگ لائنز نے ریڈینٹ کرکٹ کلب کو ہرا کر یہ لیگ اپنے نام کر لی۔
اس موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ اور نوجوانوں کو نشے کی لت سے دور رہنے کی اپیل کی گئی۔
جبکہ عام لوگوں کے مطابق یہ پروگرام نوجوانوں کو منشیات کی لت سے دور رکھنے میں بھی کارگر ہونگے ۔