ETV Bharat / state

Blood Donation Camp in Verinag ویری ناگ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ - اننت ناگ عطیہ خون کیمپ

جنوبی کشمیر کے ویری ناگ علاقے میں بی آر او کی جانب سے منعقد کیے گئے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں سو سے زائد رضاکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔ BRO Organised Blood Donation Camp in Verinag

ویری ناگ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد
ویری ناگ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Oct 6, 2022, 11:41 AM IST

Updated : Oct 6, 2022, 12:45 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں بی آر او اہلکاروں کے علاوہ مقامی رضاکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے خون کا عطیہ پیش کیا۔ منتظمین کے مطابق کیمپ میں 120 افراد نے خون کا عطیہ پیش کیا جسے ضرورت مند مریضوں کے لیے اسپتال روانہ کیا گیا۔ Blood Donation Camp in South Kashmir

ویری ناگ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

بی آر او کے ایک عہدیدار نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بی آر او سڑکوں، شاہراہوں کی تعمیر کے علاوہ اس طرح کے فلاحی کام بھی پیش پیش رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات کے دوران زخمی ہونے والے بعض افراد وقت پر طبی امداد نہ پہنچنے یا خون کی عدم دستیابی کے سبب فوت ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے عطیہ خون کیمپ میں شرکت کرنے والے سبھی رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید کیمپس کے انعقاد کی یقین دہانی کی۔

Last Updated : Oct 6, 2022, 12:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.