ETV Bharat / state

کوکرناگ: وانگام پل کئی برسوں سے تشنہ تکمیل

author img

By

Published : Oct 28, 2020, 5:52 PM IST

جنوبی کشمیر کے وانگام، کوکرناگ میں سنہ 2013 میں پُل کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا جو سات سال کے طویل عرصے میں بھی مکمل نہ ہوسکا۔

کوکرناگ: وانگام پل کئی برسوں سے تشنہ تکمیل
کوکرناگ: وانگام پل کئی برسوں سے تشنہ تکمیلکوکرناگ: وانگام پل کئی برسوں سے تشنہ تکمیل

ضلع اننت ناگ میں کوکرناگ کے وانگام علاقے کی آبادی پُل کی خستہ حالی کے سبب سے جوجھ رہی ہے۔ گنجان آبادی والے علاقہ وانگام کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں آمدورفت میں دقتوں کا سامنا درپیش ہے۔

سنہ 2013 میں لوگوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس وقت کی حکومت نے ایک منصوبے کے تحت مذکورہ علاقہ کے لئے ایک پُل کی تعمیر کو منظوری دی تھی اور کام بھی شروع کیا گیا تھا۔ تاہم سات سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے بعد بھی پل کا کام ابھی تک پایۂ تکمیل کو نہیں پہنچ سکا۔

کوکرناگ: وانگام پل کئی برسوں سے تشنہ تکمیل

مقامی لوگوں کے مطابق 150 کلومیٹر سے زائد لمبی اننت ناگ - کشتواڑ رابطہ سڑک کو اگرچہ نیشنل ہائی ویز اینڈ انفرا سٹرکچر ڈیولپمینٹ کارپوریشن کی جانب سے کافی کشادہ اور لوگوں کی آمدورفت کے لئے ہموار کیا گیا، تاہم وانگام کے مقام پر نہ تو پُل کی تعمیر کے لئے کوئی اقدامات اٹھائے گئے اور نہ ہی رابطہ سڑک کی کشادگی کی گئی۔

مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سڑک کی کشادگی کے لئے درکار زمین پہلے ہی رابطہ سڑک کے کئے مختص رکھی تھی، تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر علاقہ میں تعمیری کام رکا پڑ ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں باڈر روڈ آرگنائزیشن نے تقریباً آٹھ سال قبل مذکورہ علاقہ سے بہنے والے نالہ سنبراری پر عارضی طور لوہے کا پُل تعمیر کیا تھا، جس کی حالت ناگفتہ بہہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ پُل کی خستہ حالت ہونے کی وجہ سے اس پر اب تک کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ سردیوں خاص کر بارشوں اور برفباری کے ایام میں مذکورہ سڑک پر گاڑیوں کی آمد رفت کافی خطرناک ثابت ہوتی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے پل کی تعمیر کے متعلق متعلقہ محکموں کی اس جانب توجہ مبذول کرائی تاہم ’’آج تک انتظامیہ ٹھوس اقدامات اٹھانے سے قاصر رہی، جس کی وجہ سے علاقہ میں رہائش پزیر لوگوں کی پریشانیوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔‘‘

انہوں نے اس ضمن میں گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ادھر ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ محکمہ نیشنل ہائی ویز اینڈ انفرا سٹرکچر ڈیولپمینٹ کارپوریشن کے جونیئر اسیسٹنٹ کی نوٹس میں لیا تو انہوں نے کیمرہ کے سامنے آنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ (NHIDCL) نے مذکورہ پل کا کام 2016 میں اپنی تحویل میں لیا ہے، جبکہ پُل کی ٹینڈرنگ ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے مہینے میں مذکورہ پُل کی ٹینڈرنگ عمل میں لائی جائے گی جس کے بعد پُل کا رُکا پڑا کام بحال ہو جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ پُل کی عمل آوری کے بعد ہی علاقہ میں رابطہ سڑک کو بھی کشادہ کیا جائے گا، تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.